13 جولائی 2014 - 10:23
عراق کے حالات حکومت کے مفاد میں تبدیل ہو رہے ہیں

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ عراق میں سیاسی عدم استحکام سے اس ملک میں دہشت گردوں کو حوصلہ مل رہا ہے۔

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ عراق میں سیاسی عدم استحکام سے اس ملک میں دہشت گردوں کو حوصلہ مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہ پر کامیابی کا واحد راستہ، عراق میں سیاسی طاقتوں کا متحد اور منظم ہونا ہے۔
منصور حقیقت پور نے کہا کہ عراق میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی بنیادی وجہ اس ملک میں سیاسی ہم آہنگی کا نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں سیاسی استحکام، داعش کی وحشیانہ سرگرمیوں کو کمزور کر سکتی ہے۔

انہوں نے داعش کے خلاف عراقی فوج کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات آہستہ آہستہ عراق حکومت کے مفاد میں تبدیل ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے اقدامات، کسی بھی طور پر اسلامی قوانین کے مطابق نہیں ہیں بلکہ ان کے برعکس ہیں۔

.......

/169